جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کراچی میں 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلوچ کالونی پل کے قریب آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب واقع آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ کے الیکٹرک کے عملے نے احتیاطاً عمارت کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

آگ بجھانے کے عمل میں پانچ فائر ٹینڈرز اور دو اسنارکل نے حصہ لیا اور کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ف

حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے بیسمنٹ میں کھڑے شہزور ٹرک میں لگی، جس کا دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کی مدد سے پوری عمارت کو خالی کرا لیا گیا، ساتویں منزل پر پھنسنے والی خواتین کو اسنارکل کی مدد سے بحفاظت نیچے اتارا گیا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا اور تمام مکینوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اے ایس آئی ارسلان نے بتایا کہ بیسمنٹ سے اٹھنے والا دھواں تیزی سے عمارت میں پھیل گیا تھا، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے چوتھی منزل تک افراد کو نکالا گیا اور بعد ازاں دیگر منزلوں سے بھی مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

یوسی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے بروقت پہنچنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں