تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی میں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والا شخص گرفتار

دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئ کی شاپنگ مال کی پارکنگ کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے والے ملزم کو آتش زنی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں واقع آوٹ لیٹ نامی شاپنگ کے پارکنگ میں ایک ایشیائی شخص نے کھڑی ایک بس کو نذر آتش کردیا تھا، بس میں ہونے والے آتشزدگی نے ارد گرد کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو کیا، خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 11 مہنگی گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے سیکیورٹی کیمروں اور عینی شاہدین کے تعاون سے گاڑیوں میں آگ لگانے والے ایشیائی شخص کو آتش زنی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔

دبئی پولیس کے فوجداری تفتیش کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل عادل الجوکر کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے جو متحدہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔


دبئی‘بٹ کوائن کا لالچ دے کر 70 لاکھ درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار


کرنل عادل الجوکر کا کہنا تھا کہ ملزم کا بس ڈرائیور سے ماضی میں کسی بات جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ملزم نے بس کو آگ لگائی تھی جس نے دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


دبئی پولیس نے جعل سازی کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا


غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی کی پولیس نے بہت ہی کم وقت میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -