تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

امریکا میں پانی کی جگہ آگ اگلنے والا آبشار

واشنگٹن : موسم سرما کے دوران امریکا میں پانی کی جگہ آگ اگلنے والے آبشار نے دنیا کو حیران کردیا۔

دنیا بھر میں ایسی جگہیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے اور یہی سوچتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ ایسا ہی حیرت انگیز ایک پہاڑ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے جہاں جمی ہوئی برف بگھلتی ہے تو آبشار سے پانی کے بجائے آگ بہنے لگتی ہے۔

امریکا کے یوسمائٹ نیشنل پارک میں یہ آبشار ’’ہارس ٹیل فالز‘‘ کہلاتی ہے،تاہم کی وجہ شہرت موسم سرما کے اختتام پر بہنے والا آبشار ہے جو فروری میں برف پگھلنے کے باعث بہتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جب آہستہ آہستہ آبشار بہنا شروع ہوتا ہے تو سورج کا ایک خاص زاوئیہ اس آبشار پر اپنی کرنیں بکھیررہا ہے اور دیکھنے والوں کو یوں لگتا ہے جیسے آبشار سے پانی نہیں بلکہ لاوا بہہ رہا ہو، لیکن یہ منظر اس وقت نظر آتا ہے جب موسم بلکل صاف ستھرا ہو اور پہاڑوں پر تھوڑی برف جمی ہوئی ہو۔

غیر ملکی میڈیا کہنا ہے کہ یہ حیران کن منظر کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے، پھر بھی ہر سال فروری میں لاکھوں سیاح اس منظر کو دیکھنے کےلیے ‘ہارس ٹیل فالز’ تشریف لاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -