تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سیول: ساتویں منزل سے خودکشی کی کوشش ناکام: لڑکی کو بچالیا گیا

سیول: جنوبی کوریا میں نوجوان خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تو فائر بریگیڈ اہلکار نے اُس کی جان بچا لی۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی عمارت کی ساتویں منزل کی بالکونی پر موجود ہے اور وہ چھلانگ لگانے کے لیے بالکل تیار ہے، اسی دوران اوپری منزل سے فائر بریگیڈ اہلکار نے خاموشی سے نیچے آکر اُسے کھڑی سے اندر دھکا دے دیا۔

مقامی چینل کے مطابق سیؤل میں نوجوان لڑکی ساتویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی کے کنارے پر چھلانگ لگانے کی نیت سے آئی تو پڑوسیوں نے فوری پر طور پولیس کو اطلاع دی۔

کال موصول ہونے کے بعد پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے مقام پر پہنچیں اور لڑکی کو خودکشی کرنے سے روکنے لگے  اور اُس کو باتوں میں مصروف رکھا۔

اسی دوران عمارت میں فائر بریگیڈ کا اہلکار بالائی (آٹھویں) منزل پر گیا اور نیچے موجود افسران کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو سیٹ کرنے لگا تاکہ بچانے کی کوشش میں کہیں کوئی واقعہ پیش نہ آسکے۔

ویڈیو دیکھیں:

فائرفائٹر جیسے ہی لڑکی کے متوازی آگیا تو اُسے ایکشن کی ہدایت دی گئی اور اُس نے پلکتے چھپکتے لڑکی کو  دونوں پیر مار کھڑکی سے کمرے کی جانب دھکیل دیا اور اُس کےساتھ کمرے میں داخل ہوکر مذکورہ لڑکی کو پکڑ لیا۔

Comments

- Advertisement -