The news is by your side.

Advertisement

کراچی: اورنگی ٹاؤن فرنیچرمارکیٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا

کراچی : شہر قائد کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں فرنیچرمارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں صبح سویرے اچانک شارٹ سرکٹ سے فرنیچر مارکیٹ میں اگ لگ گئی جس سے لاکھوں مالیت کا فرنیچر خاکستر ہوگیا۔

فرنیچرمارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں فوری جائے وقوع پر پہنچیں اور4 گھنٹے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


کراچی : سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی


خیال رہے کہ یکم ستمبر کو کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ بجھانے کے دوران فائربریگیڈ کے 3 اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال 7 جولائی کو کراچی کے علاقے نیوکراچی میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بارہ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا۔ آگ کی شدت سے فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں