تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بلّی کو بچانے کی کوشش، بزرگ شہری کنویں میں گرگئے

نئی دہلی : بھارت کے شہر چننئی میں بلّی کو کنویں سے نکالتے ہوئے خود کنویں میں گرنے والے 83 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ پروفیسر پی این ٹائر اپنی بلّی کو بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران خود بھی 30فٹ گہرے کنویں میں گر گئے۔

ریٹائرڈ پروفیسر کی بہو کا کہنا ہے کہ میرے سسر جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی بلّی کنویں میں گری تو وہ اسے کنویں سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک خود بھی پاوٗں پسلنے کی وجہ سے کنویں میں گرگئے۔

بھارتی شہری کی بہو نے سسر کے کنویں کے گرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی اور ان کے آنے کا انتظار کیا اور کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث اپنے سسر کو کنویں سے نکالنے کےلیے پڑوسیوں کو بھی مدد کےلیے نہیں بلایا۔

ریٹائرڈ پروفیسر کا کہنا ہے کہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر بہت اندھیرا تھا اور پانی بھی موجود تھا، میں نے گرنے کے بعد مدد کے لیے پکارنا شروع کیا تو میری بہو نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم کو میری موجودگی سے متعلق آگاہ کیا۔

ریسکیو ٹیم کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے اندر رسیاں پھینکیں اور ایک رضاکار نے اندر اتر کر پی این ٹائر کی کمر پر رسی کس کے باندھی، بعد ازاں اُن رسیوں کو آہستہ آہستہ کھینچ کر بزرگ شہری کو باہر نکالا گیا۔

Comments

- Advertisement -