لاس اینجلس: امریکا میں آتشبازی کے سامان سے بھری گاڑی میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں آتشبازی کے سامان سے بھری گاڑی میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس آتشبازی کا ذخیرہ محفوظ مقام تک لے جارہی تھی کہ اچانک گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے سے اطراف کے کئی گھروں اور مالز کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ایل اے پی ڈی کے چیف مشیل مور نے بتایا کہ آتش بازی کے سامان کو لوڈ کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے تین باکس ٹرک اور 53 فٹ کا ٹریلر لایا گیا تھا۔
پولیس نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے شبے میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
Sixteen people were injured after a planned detonation of seized illegal fireworks ended in an explosion in South Los Angeles, according to CBS News pic.twitter.com/PXvV6z8Ar4
— Reuters (@Reuters) July 1, 2021