بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستانی شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عتیق قریشی نامی پاکستانی شہری زخمی ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے ایک بار پھر بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا۔

یاد رہے بھارت کی جانب سے گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جاری ہے، گزشتہ برس بھارت کی جانب سے 178 سے زائد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری شہید و زخمی بھی ہوئے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں آرمی چیف آف اسٹاف نے لائن آف کنٹرول کے شادرہ سیکٹر کا دورہ کرتے ہوئے دشمن ملک پر واضح کیا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی، جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر باجوہ نے کہا تھا کہ عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کے لیے دشمن کو ہرصورت جواب دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں