کراچی فائرنگ، ٹریفک پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد خان شہید ایک زخمی karachi
The news is by your side.

Advertisement

کراچی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل محمد خان شہید ایک زخمی

کراچی : ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ڈیوٹی کی انجام دہی میں مشغول ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے بآسانی فرار ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں ایک ٹریفک پولیس اپلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات بتائیں ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس پرفائرنگ کی جب کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو سر اور دوسرے کو سینے میں گولیاں ماری گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق نئے گروپ سے ہے، جو کہ 10 سے 12 ملزمان پر مشتمل ہے، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنے ہوئے تھے،واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی، ملزمان نے موبائل پر فائرنگ کی،پھر ٹریفک اہلکاروں کو نشانہ  بنایا۔

فائرنگ کے واقع میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد خان اور زخمی اہلکار کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں ٹریفک پولیس اہلکار گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں