پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

انتخابی جلسے میں فائرنگ کرنا لیگی کارکنوں کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے میں فائرنگ کرنا ن لیگی کارکنوں کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے میں فائرنگ کرنا لیگی کارکنوں کے گلے پڑ گیا اور تھانہ کہوٹہ پولیس نے جلسے میں فائرنگ کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھانہ کہوٹہ میں درج مقدمے میں سابق چیئرمین اسد ستی اور شمس الحسن کو نامزد کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کارنر میٹنگ کے دوران سرعام ہوائی فائرنگ کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں