site
stats
پاکستان

کراچی میں فائرنگ، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کراچی: شہرقائد کے علاقے مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا جبکہ گلستان جوہرمیں ہوٹل پرفائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جوبعد میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم انورعرف نورخان کا تعلق گینگ وارسے تھا جوکہ پولیس کو قتل اوربھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں مطلوب تھا۔

گلستان جوہر میں گارڈ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملیراورلیاری میں فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top