site
stats
سندھ

کورنگی میں دو گرہوں میں تصادم ،5 افراد زخمی

کراچی : کورنگی نمبر 5 میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 5 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں قریبی اپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں دو گروہوں میں تصادم شدت اختیار کر گیا، تصادم کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے اسپتال میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی اسپتال لائے گئے پانچوں زخمی افراد کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے،خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ایک زخمی کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے،اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے اہلِ خانہ سے درخواست کی ہے وہ کسی ہنگامہ آرائی کے بجائے اسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں تا کہ زخمیوں کو فوری اور موثر طبی امداد دی جائے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک جھگڑے کی وجہ سے وجوہات کا علم نہی ہوسکا، زخمیوں کے علاج معالجے کے بعد بیان لیا جائے گا جس جے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جا سکے اور کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی تا ہم پولیس کا خیال ہے کہ جھگڑا روایتی برداری تنازعہ لگتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top