نارووال (5 نومبر 2025): پنجاب کے شہر نارروال کے ایک نجی اسکول میں طالبعلم سے اچانک پستول چل گیا جس کے نتیجے میں تین طلبہ زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نارووال کے علاقہ صدر میں واقعہ ایک نجی اسکول میں کمسن طالب علم پستول لے آیا، جس اچانک چل گیا، پستول چلنے سے اس کے تین ساتھی زخمی ہو گئے۔
گولی چلنے کی آواز پر اسکول میں بھی خوف وہراس پھیل گیا اور طلبہ اپنے کلاسوں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس نے پستول اسکول لانے والے طالبعلم اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا جب کہ انکا کہنا ہے کہ پستول چلانے اور زخمی طلبہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں۔
زخمی طالب علموں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی کمر اور ٹانگوں پر زخم اؔٓئے ہیں۔
اسکول جلدی آنے کا کیوں کہا؟ طالبعلم نے پرنسپل کو سر میں گولی مار دی


