بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 7 افراد قتل -
The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 7 افراد قتل

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین اضلاع میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کونسلراور نیشنل پارٹی کے دو ضلعی رہنماؤں سمیت7افراد جاں بحق ہوگئے

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے تھانہ روڈ پر حلقہ پانچ کے منتخب کونسلر عبدالقادر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل چل بسے۔

بروری روڈ پر محبوب علی بگٹی جبکہ مشرقی بائی پاس پر عبدالغفور نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کا چوتھا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں باپ نے فائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ بیٹے اسد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ادھر مستونگ میں رحمت اللہ نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ خضدار میں نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء عطاء اللہ ساجدی اور صدیق سمالانی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں