واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے سے متعلق کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نارتھ ایسٹ میں 14اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، پولیس کو فائرنگ میں ملوث 3 سیاہ فام ملزمان کی تلاش ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی گاڑی میں سوار تین ملزمان آئے اور سڑک پر موجود افراد پر اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
امریکا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ملزمان کے پاس کلاشنکوف تھی جبکہ ایک ملزم ٹی ٹی پستول تھامے ہوئے تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد تمام افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔