The news is by your side.

Advertisement

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، خاتون قتل

پشاور: پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے ، جہاں پیشی پر آئی خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس گیٹ نمبر 2پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہے، پولیس نے جائے حادثے سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعےمیں استعمال ہونیوالےاسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیاگیا ہے،ملزمان مقتولہ کا والد اور بھائی ہے، جائے وقوعہ سے گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی، فائلیں جل کرخاکستر

واضح رہے کہ پاکستان میں احاطہ عدالت میں فائرنگ کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے، گذشتہ ماہ لاہور کی سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ضمانت کیلئے آے باپ بیٹے پرمخالفین نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوا تھا۔

اسی طرح رواں سال جون میں جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں