The news is by your side.

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس جسٹس سعید الزاماں کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق  سابق چیف جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی اہلیہ  گاڑی میں سفر کررہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ جوڈیشل کالونی میں پیش آیا جس میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ بالکل محفوظ رہیں۔

دوسری جانب سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے نے تھانہ مری چوک تریٹ میں تحریری درخواست جمع کرادئی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نےمیری والدہ سمیت 3 افراد کو حبس بے جا میں بھی رکھا۔

پولیس نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں