بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی  میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے جج سماعت کے بعد واپس جارہے تھے کہ تھانہ ایئرپورٹ کےعلاقے میں  گاڑی کے قریب فائرنگ کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اور ان کا پولیس اسکواڈ محفوظ رہا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ کر دی، ملزم شان کو ذوالفقار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزم نشہ کا عادی لگتا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں