تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی کے افغان قونصل خانےمیں فائرنگ‘ تھرڈ سیکرٹری جاں بحق

کراچی: افغان قونصل خان میں  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں افغان ڈپلومیٹ جاں بحق ہوگئے ہیں‘ قونصل خانے کے ترجمان نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانےمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں محمد ذکی نامی تھرڈ سیکرٹری گولیوں کا نشانہ بن کرجاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان ترجمان کی تصدیق

ترجمان افغان قونصل جنرل حارث خان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے اندر تعینات محمد راحت نامی  گارڈ نے فائرنگ کی ہے‘ رینجرزنے گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے اور اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے اور کچھ ہی دیر میں با ضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی ہے کہ کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا بلکہ گارڈز کے درمیان آپس کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کی میڈیا سے گفتگو

ڈی آئی جی ساؤتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے اس نےجی تھری سے برسٹ فائر کیا‘ ان کا کہنا  تھا کہ آپس کی رنجش میں برسٹ فائر کیا گیا۔ انکا یہ بھی کہناتھا کہ گارڈ افغان نیشنل تھا اور قونصل خانے کا ہی ملازم تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  باہر سے کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا‘ اندر موجود گارڈز نے آپس میں فائرنگ کی جس کی زد میں آکر افغان ڈپلو میٹ زخمی ہوئے اورجب تک انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا وہ دم توڑ گئے۔

 پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھاری تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر گشت شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان قونصل خانے کے پاس پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

afghan-post-1

Comments

- Advertisement -