site
stats
پاکستان

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

مظفر آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں آبادی پر مارٹر گولہ داغ دیا جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کنٹرول لائن پر اشتعال انگیز سے باز نہ آئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے شروع کیا۔

بھارتی فورسز نے کوٹ کوٹیرا، کھوئی رٹہ، کریلا سمیت مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ سوہانہ گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جن میں حاجی محمد یونس، ریحانہ بی بی اور ثمینہ بیگم زخمیوں میں شامل ہیں۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی گولہ باری سے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کر خاک ہورہے ہیں۔

بھارتی فوج کی جارحیت انگیزی کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کروا دیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top