جعفر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جعفر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر کار پر نامعلوم افراد نے گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو سبی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق روجھان جمالی سے ہے جن کا تعلق مری قبیلے سے ہے اور وہ کوئٹہ جا رہے تھے جن پر سبی کے علاقے سے فائرنگ کی گئی۔