The news is by your side.

Advertisement

لکی اسٹار پر فائرنگ فوجی اہلکارشہید،دوراہگیر زخمی

کراچی : گزشتہ رات لکی اسٹار کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لکی اسٹارپرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے سادہ لباس میں ملبوس فوجی اہلکار سمیت دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے تھے،تینوں زخمیوں کو فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس فوجی اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشغول تھا کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا جنہیں پہلے جناح اسپتال اور پھر پی این ایس شفاء منتقل کیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی تھی کہ علی الصبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔

اسی سے متعلق : صدرپارکنگ پلازہ میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوجی اہلکار پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی ساوتھ ثاقب اسمعیل کے مطابق لکی اسٹار کے قریب دو ڈکیت رکشے میں سوار دو بھائی مہیش کمار اور پون کمار کو لوٹ رہے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس فوجی جوان نے ملزمان کو روکاجس پر ملزمان نے فوجی جوان پر فائرنگ کردی،جس سے سپاہی امجد شہید ہوگیاجبکہ رکشہ میں سوار دونوں بھائی بھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں