ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

کراچی : زیرتعمیر رہائشی پراجیکٹ پر بھتہ خوروں کی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بھتہ خوری کی وارداتوں نے دوبارہ زور پکڑ لیا، بھتہ خوروں نے زیر تعمیر عمارت کے دفتر پر فائرنگ کے بعد دھمکی آمیز کال کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، کراچی کے علاقے ملیر15میں زیرتعمیر رہائشی پراجیکٹ کے دفتر پر بھتہ خوروں کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار4ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے فوری بعد بلڈر کو غیرملکی نمبر سے فون کال بھی موصول ہوئی۔

پولیس کے مطابق غیرملکی نمبر سے کال کرنے والے نے شخص فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی، اور 5 کروڑ روپے کا بھتے کا مطالبہ کیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بلڈر کے دفتر کے شیشے ٹوٹے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 15 خول ملے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں