ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر دیر (10 نومبر 2025): پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لوئر دیر میں واقع گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیسر کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

پولیس کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ے کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں