تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 سے زائد فلسطینی شدید زخمی

یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد معصوم فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ہونے والے ہفتہ وار مظاہرے میں مردوں کے ساتھ ساتھ بچے اور خواتین بھی شامل تھے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واقعے سے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پہلے فوج پر پتھراؤ کیا گیا بعد ازاں اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے۔

غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

خیال رہے کہ فلسطینوں کی جانب سے ہفتہ وار مظاہرے کا سلسلہ چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ اس دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس فلسطینی ہلاک اور ایک سو ستر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رفتہ رفتہ ان مظاہروں کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، غزہ پٹی میں دو تہائی سے زائد فلسطینی مہاجر ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس لوٹنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -