ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم حملے میں ٹیم محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ہربنس پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری میں استعمال ہونے والے سات سلنڈر، فلنگ مشین، چلراورسلنڈر تحویل میں لیے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیم سامان لے کرویئرہاؤس روانہ ہوئی توبغیرنمبرپلیٹ والی گاڑی نے پیچھا کیا اورشاہ جمال انڈرپاس میں فوڈ اتھارٹی ٹیم پرفائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ٹیم محفوظ رہی، گولیاں سامان سے بھرے ٹرک کولگیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی گاڑی چند لمحے پہلے ٹیم سے الگ ہوئی تھی۔ بظاہرٹیم کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں حالات جیسے بھی ہوں، خطرات جتنے بھی ہوں، ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑکردم لیں گے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف حکومت، سیکیورٹی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں