The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ پر قاتلانہ حملہ

فیصل آباد: نامعلوم افراد مقامی اداکارہ پر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ اداکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں واقع نشاط تھیٹر کے سامنے مسلح افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کردی،اور با آسانی فرار ہوگئے۔ اداکارہ کا نام بے بی جان بتایا جارہا ہے۔

اداکارہ کو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کی گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پیر میں گولی لگی تھی۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے انہیں تھپڑ رسید کیے اور اس کے بعد فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئیں۔

معروف اداکارہ گھر میں پراسرار طورپرہلاک

پولیس کے مطابق واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے اور اداکارہ کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلا ش جاری ہے‘ واقعہ کاروباری رقابت کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ اگست 2015 میں پشتو ٹیلی فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین کو دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دسمبر 2015 میں لاہور کی اسٹیج اداکارہ سنگم رانا پر اسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ پائیں گئی تھیں۔ اہل ِ خانہ نے واقعے کو خودکشی جبکہ پولیس نے اس واقعے کو قتل کا معاملہ قراردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں