پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس اہلکار سمیت تین افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار، دو زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تیس ملزمان دھرلئے۔

پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

مقتول کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی جو سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا۔میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ہجرت کالونی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جمشید روڈ کے علاقے میں حلوہ پوری کی دکان پر ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور دکانداروں نے دکانیں بند کرکے واقعہ کیخلاف احتجاج کیا،بعد میں پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور مقابلوں کے بعد غیرملکیو ں سمیت تیس ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں