پیر, جون 8, 2026
اشتہار

شادی کے پہلے دس سال ہر لڑکی لیے بہت اہم ہوتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور اس کی تربیت میں سب سے اہم کردار اس کی ماں کا ہی ہوتا ہے اسی بات کے پیش نظر کہا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نے روبینہ اشرف اور فوزیہ مشتاق نے اولاد کی تربیت میں ماں کے کردار اور بحیثیت عورت گھر کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ماؤں کی زندگی میں بھی بہت سے اسٹیج آتے ہیں جب میرے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں تو وہ وقت بے حد ذمہ داری والا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد مجھ پر بے انتہا ذمہ داریاں تھیں علیحدہ گھر تھا اس لیے اپنے گھر کے کام، سسرال والوں کو دیکھنا، شوہر کا خیال رکھنا اور بچے کے بعد اس کی پرورش نے مجھے بہت مصروف رکھا۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کیلئے شادی کے پہلے دس سال مسلسل محنت اور کامیابی سے گزارنا آپ کی انویسٹمنٹ ہے جس کے بعد آپ کو اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے۔

فوزیہ مشتاق نے بتایا کہ بحیثیت شوبز اداکارہ کے ہم سب نے نے پالے ہیں سب کا ایک ہی تجربہ ہے لیکن زندگی میں پیش آنے والے واقعات ذرا مختلف ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ سب مینج ہوجاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں