تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فرسٹ ابوظہبی بینک صارفین کے 175 درہم واپس کرنے پررضامند

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے بینک نے شہریوں کے 175 درہم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ رقم تکنیکی غلطی کے سبب کسٹمرز کے اکاؤنٹس سے منہا کرلی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ فرسٹ ابو ظہبی بینک کے صارفین کے ساتھ چند روز قبل پیش آیا جب ان کے اکاؤنٹس سے بغیر کسی توجیہہ کے 175 درہم کی رقم کاٹ لی گئی۔

بینک کے صارفین نے شکایت درج کرانے کےمروجہ طریقہ کار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شکایات کی تھیں لیکن اس وقت بینک کی جانب سے انہیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دیا گیا تھا۔

ایک صارف کو بینک نے فیس بک پر جواب دیتے ہوئےکہا تھا کہ ’’ فی الحال ہم اپنے سسٹم کی جانچ کررہے ہیں کہ کس طرح یہ رقم آپ کے اکاؤنٹ سے منہا کی گئی ہے۔ اس معاملے کے حل کے لیے متعلقہ ٹیم کوشاں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد مسئلے کو حل کرتے ہوئے آپ پیسے آپ کو واپس کردیے جائیں‘‘۔

جب مقامی خبر رساں اداروں نے اس حوالے سے بینک سے رابطہ کرنےکی کوشش کی تو انتظامیہ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ تاہم اب بینک کی جانب سے کٹوتی کی گئی رقم کو واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فرسٹ ابوظہبی بینک کا قیام سنہ 2017 میں ابو ظہبی کے کئی ٹاپ کے بینکوں کے اشتراک سے عمل میں آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -