تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نابینا کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

کھٹمنڈو/بیجنگ : بینائی سے محروم چین سے تعلق رکھنے والے ژانگ ہانگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے پہلے نابینا کوہ پیما بن گئے۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کےلیے ہر سال ہزاروں کوہ پیما نیپال کا رخ کرتے ہیں، ان میں سے کچھ ایسے بدنصیب ہوتے ہیں جو چوٹی سر کرنے کے دوران دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں لیکن اکثر کوہ پیما اپنی منزل کو پالیتے ہیں۔

انہیں کوہ پیماؤں میں بینائی سے محروم چینی شہری ژانگ ہانگ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا اور وہ کردکھایا جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

بینائی سے محرومی ژانگ کی ہمت کے آڑے نہیں آئی اور 46 سالہ چینی شہری نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرکے دنیا کے پہلے نابینا کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نابینا کوہ پیما کا کہنا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ معذور ہیں یا نہیں یا آپ اپنی بینائی کھو چکے ہیں یا آپ کی ٹانگیں نہیں ہیں، اگر آپ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں تو ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ وہ کام کرسکتے ہیں جو دوسرے لوگ نہیں کرسکتے۔

چینی شہری نے بتایا کہ میں بہت خوف زدہ تھا کیوں کہ میں جہاں چل رہا تھا اسے دیکھ نہیں سکتا تھا اور اپنا توازن بھی برقرار نہیں رکھ پارہا تھا، اسی لیے بار بار گر جاتا تھا۔

انہوں نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ جب میں چوٹی پر پہنچا تو وہاں کی ہوا بہت خطرناک تھی، جیسے کوئی چیخ رہا ہو، ایسی ہواؤں نے مجھے ڈرا دیا۔

چوٹی سر کرنے کے بعد میں دوسرے کوہ پیماؤں کی طرح خوشی سے جذباتی نہیں ہوا اور اپنے گائیڈ کو بتایا کہ میں جلدی نیچے اترنا چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ چوٹی پر پہنچنے سے تو صرف آدھا کام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون نے 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما سینگ لن ہنگ نے 26 گھنٹوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -