راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سینچری داغ کر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان نے شاندار سنچری بناڈالی ہے،ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلی ٹیسٹ سینچری ہے، محمدرضوان نے185گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے سینچری بنانے والے ساتویں وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔
THAT 💯 moment!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HQpIIkjoJI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2021
نوجوان وکٹ کیپر محمد رضوان نے115رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نعمان علی نے 45 قیمتی رنز بنائے، نعمان علی اور محمد رضوان کے درمیان نویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 93 رنز بنے،اس سے قبل محمد رضوان نے اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز یا محمد رضوان، شعیب اختر کے نزدیک بہتر کون؟
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف دو اور نیوزی لینڈ کےخلاف تین نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اور جنوبی افریقا ے درمیان جاری حالیہ سیریز میں وہ ایک نصف سینچری داغ چکے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی عطا کیا جاچکا ہے۔
🏏 320 runs
🅰️43 average
🧤12 dismissals behind the stumpsMohammad Rizwan is the Test Cricketer of the Year 👏👏👏#PCBAwards #OneNationOnePassion pic.twitter.com/GlKwfTvv7p
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 1, 2021
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


