بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ رانا ظہیر کلب نے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل رانا ظہیر کلب لاہور نے جیت لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

آرمی چیف نے چیمپئن شپ کا فائنل میچ دیکھا جبکہ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیمپئن شپ کے فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور نے یوتھ ہاکی کلب ملیر کو 2-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ ہاکی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا اور فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں