تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چمن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے فرسٹ کلاس کرکٹر جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی حاجی اخبر صالحزئی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی، جو مقامی کرکٹر تھا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق محمد نعیم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

بعدازاں ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -