ترکیہ اور سنگاپور نے ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا اور کہا منگل 17 فروری کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، کیونکہ فلکیاتی حسابات کے مطابق مقررہ رویت کے دن ہلال نظر آنے کا امکان نہیں تھا۔
ترکی میں تمام ہجری مہینوں کا آغاز پیشگی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ Presidency of Religious Affairs کے مطابق 29 ویں دن کیے گئے حسابات سے ظاہر ہوا کہ منگل 17 فروری کو عرب و اسلامی دنیا اور امریکا میں کہیں بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے جمعرات کو یکم رمضان مقرر کیا گیا۔
استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے میناروں کے درمیان رمضان قرآن کا مہینہ ہے کے الفاظ روشن ہو گئے ہیں
دوسری جانب سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل نے بھی اسی نوعیت کے حسابی طریقہ کار کے تحت اعلان کیا۔
کونسل کے مطابق منگل کے روز سنگاپور میں چاند غروبِ آفتاب سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث رویت ممکن نہیں تھی۔
گذشتہ روز عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اٹھارہ فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات انیس فروری کو یکم رمضان ہوگا۔
عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق منگل انتیس شعبان کو چاند نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے،سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں توشہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


