تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت

دنیا کے کئی ممالک میں پھیلنے والے مہلک وائرس منکی پاکس بھارت میں بھی تیزی سے پنجے گاڑنے لگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں منکی پاکس سے پہلی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ ریاست کیرالہ میں منکی پاکس کا شکار نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

ریاست کیرالہ کے 22 سالہ نوجوان کو منکی پاکس علامات ظاہر ہونے پر 2 روز قبل اسپتال داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹ کیے تو منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آیا۔

متاثرہ نوجوان کو آئیسولیشن میں رکھا گیا اور دستیاب طبی سہولیات فراہم کی گئیں تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔

وزیر صحت نے منکی پاکس سے پہلی موت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تفتیش کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

سعودی محکمہ صحت عامہ (وقایہ) نے ان دنوں متعدد ممالک میں پھیلے ہوئے مرض منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے مسافروں کو اہم مشورے دیے ہیں۔

وقایہ نے تاکید کی ہے کہ اگر کوئی شہری یا مقیم غیر ملکی منکی پاکس کی کوئی علامت محسوس کر رہا ہو، یا منکی پاکس میں مبتلا ہو، یا متاثرہ شخص سے ملنا جلنا ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں بہتر ہوگا کہ بیرونی سفر نہ کیا جائے۔

وقایہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے جو اہم مشورے دیے ہیں وہ یہ ہیں۔

منکی پاکس کے مریضوں سے ملنے جلنے سے پرہیز کیا جائے، اس سلسلے میں جلدی امراض سے متاثر افراد سے بھی میل ملاپ سے بچا جائے۔ ان کے بستر، ملبوسات اور ان کے زیر استعمال اشیا نہ استعمال کی جائیں۔

مساج سمیت ایسے ہر کام سے پرہیز کریں جس میں جسمانی رابطہ ضروری ہوتا ہو۔ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے حتی الامکان دور رہا جائے اور ماسک کا استعمال کیا جائے۔ پانی اور صابن سے ہاتھ دھونے کا خیال رکھیں، پانی و صابن نہ ہونے کی صورت میں سینی ٹائزر استعمال کریں۔

جنگلی، مردہ یا زندہ جانوروں کو چھونے سے پرہیز کریں، ان میں چوہے اور بندر وغیرہ شامل ہیں۔ جانوروں کا گوشت بنانے یا استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ ماسک، دستانے، اسپیشل چشمے، کیپ اور چہرے کے بچاؤ کا بھی دھیان رکھیں۔

سفر کے دوران منکی پاکس کی کوئی علامت نظر آجائے تو پہلی فرصت میں خود کو الگ کرلیں اور صحت کی نگہداشت کی کوشش کریں، علاج مہیا ہونے تک احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

سفر سے واپسی پر منکی پاکس کی کوئی علامت سامنے آجائے تو فوری طور پر خود کو الگ کرلیں اور وزارت صحت کے رابطہ مرکز 937 پر فون کر کے مناسب ہدایات حاصل کریں۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ اور کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا کے 75 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ اس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -