تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بونداباندی، سردی بڑھ گئی

کراچی: شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بوندا باندی کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار، سہراب گوٹھ ،ابوالحسن اصفہانی روڈ، اورنگی ٹاؤن، گلبرگ، سائٹ میٹروول، سرجانی ٹاؤن سمیت نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، پاپوش، گلزارہجری اسکیم33 میں بوندا باندی جاری ہے جبکہ صدر،برنس روڈ،آئی آئی چندریگر روڈ میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

بوندا باندی کے ساتھ ساتھ شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سےڈیڑھ سو کلومیٹر دور بیلہ میں اس وقت تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے، مغربی سسٹم رات دیر تک کراچی پر پوری طرح اثر اندازہوگا، جس کے باعث رات سےشہر میں تیز اور سرد ہوائیں چلنےکا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22نومبرکوملک میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔

دوسری جانب ملک کےبالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -