تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

زرخیز ماضی کی بازیافت، پہلا لیاری لٹریچر فیسٹیول شروع ہونے کو ہے

کراچی: شہر قائد کے مردم خیز علاقے لیاری کے زرخیز ماضی کو بازیافت کرنے کے لیے لیاری لٹریچر فیسٹیول (ایل ایل ایف) کا اہتمام کیا جارہا ہے.

تفصیلات کے مطابق 21 اور 22 ستمبر2019 کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری میں منعقدہ میلے کا مقصد لیاری کے اصل رنگوں کو اجاگر کرنا ہے. یہ فیسٹول مہر در آرٹ اینڈ پروڈکشن کے تحت منعقد کیا جارہا ہے.

منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس دو روزہ فیسٹول میں پاکستان اور کراچی کے مختلف علاقوں سے تین ہزار افراد شرکت کریں گے،  فیسٹیول 23 مختلف سیشنز ہوں گے، جن میں 90 مقررین اظہار خیال کریں گے اور 11 فن کار  پرفارم کریں گے.

اس ضمن میں لیاری لٹریچر فیسٹیول کی پروگرام مینیجرسعدیہ بلوچ نے دیگر منتظمین کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی کرتے ہوئے ایل ایل ایف کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی.

ان کا کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا مقصد ادب اورفنون کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی کا فروغ اور لیاری کا ادب و فن دوست رخ پیش کرنا ہے، اس موقع پر انھوں‌ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.

یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹراختر بلوچ نے مہردر  آرٹ اینڈ پروڈکشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیسٹول لیاری کے اصل رنگ اجاگر کرے گا.

اس موقع پر ڈائریکٹر مہردر وحید نور نے فیسٹول کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، پریس کانفنرنس سے سماجی کارکن عابد بروہی اور مدرس ڈاکٹراصغر دشتی نے بھی اظہار خیال کیا.

دو روزہ فیسٹول میں پینل ڈسکشن، اردو اور مادری زبانوں کے مشاعروں، فلموں کی نمائش، موسیقی، رقص اور قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے.

Comments

- Advertisement -