پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت چالان کی نقول کی تقسیم کے بغیر نو اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں پہلی مرتبہ سائفر لیک کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت شروع ہوتے ہی ان کے وکلا نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی۔

جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے اس حوالے سے ہائی کورٹ کا کوئی حکم امتناع نہیں، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی سماعت کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی کے بغیر سماعت ملتوی کردی ، آئندہ سماعت نو اکتوبر کو ہوگی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا بڑا سنگین الزام ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اورریمانڈ کواس کیس میں خفیہ رکھا گیا، اب ٹرائل کوبھی خفیہ رکھا جارہا ہے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اگرٹرائل کرنا ہے تو عوام کے سامنے کیا جانا چاہیے، بہت چھوٹا سا کمرا ہے جہاں پر ٹرائل کیا جارہا ہے، آئندہ سماعت کہاں ہوگی؟ مسئلہ دو تین دن میں حل ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں