منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی، جو دنیا بھر میں عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ان کی قبر مبارک کی پہلی بار باضابطہ ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کو دنیا بھر میں موجود ایرانی قونصل خانوں اور آفیشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘فارس نیوز’ اور بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم ایرانی قونصل خانے نے ان تصاویر کو باقاعدہ طور پر جاری کیا، جس کے بعد عقیدت مندوں کی بڑی تعداد انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہے۔


آیت اللہ خامنہ ای کے الوداعی سفر کو تاریخ کے بڑے ترین اجتماعات میں شمار کیا جا رہا ہے، سابق ایرانی سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ اور الوداعی جلوسوں میں مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کر کے اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ان کے جسدِ خاکی کو تہران میں نمازِ جنازہ کے بعد مقدس شہر قم لے جایا گیا، جس کے بعد خصوصی طور پر عراق میں کربلا اور نجف اشرف کے مقدس مقامات کی زیارت کرائی گئی اور بعد ازاں واپس لا کر مشہد مقدس میں سپردِ خاک کیا گیا۔

خیال رہے رواں سال 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ایران سمیت پوری مسلم دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں