تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی ہنی ٹریپ کی واردات پیش آگئی

اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی ہنی ٹریپ کی پہلی واردات پیش آگئی۔ پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے سعید آباد سے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہری 7 جنوری سے لاپتا تھا اور اس کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج کروایا گیا تھا۔ اے وی سی سی نے کارروائی میں مبینہ اغوا کار خاتون کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ فون کال پر دوستی کے بعد ملاقات کے لیے گھر بلاتی تھی، ملزمہ کے گھر پہنچنے والے شہری کو ساتھی قابو کرتے اور تاوان طلب کرتے تھے، بازیاب شہری کے اہل خانہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا جا رہا تھا۔

اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کا ہنی ٹریپ کے ذریعے ملک بھر سے لوگوں کو کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرنے کی وارداتوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس میں زنانہ آواز میں دوسری جانب موجود شخص کو ورغلا کر مطلوبہ جگہ بلایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے اغوا کر لیا جاتا ہے۔

22 جنوری کو سندھ کے ضلع گھوٹکی کے کچے میں پولیس نے کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے شکار چار مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب مغویوں میں سے دو کا تعلق حیدر آباد جب کہ دو کا پشین اور کوئٹہ سے ہے، ان کی بازیابی کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو اغوا کاروں کے زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -