تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق کی سنچریاں

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 121 اور عبداللہ شفیق 114 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 29 رنز بناکر اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیک لیچ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمی اینڈرسن اور روبنسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

آغا سلمان 10 اور زاہد محمود ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 225 رنز پرگر گئی, عبداللہ شفیق 114رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ امام الحق کی گری وہ 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسری وکٹ اظہر علی کی گری وہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن کا کھیل

دوسرے روز کے کھیل میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا، اانہوں نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے پاکستان نے 181 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا ۔

دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو 41 رنز پر بولڈ کیا، انہوں نے انگلینڈ کے پانچویں کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 539 رنز پر اس وقت گری جب لیام لیونگسٹن کو نسیم شاہ نے 9 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 576 رنز پر گر گئی، ساتویں وکٹ بھی نسیم شاہ نے لی، انہوں نے ہیری بروک کو کیچ آؤٹ کیا، ہیری بروک 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی8 ویں وکٹ641 رنز پر گرگئی، یہ وکٹ بھی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لی، انہوں نے انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ویل جیک کو پولین کی راہ دکھائی، جیک نے 29 بولز پر 30 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی آخری دو وکٹیں زاہد محمود نے حاصل کیں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کیا گیا تو کپتان بین اسٹوک 34 اور ہیری بروک 101 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا اور ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 4 سینچریاں بناڈالی۔

ہیری بروک153، اولی پوپ 108، بین ڈکٹ 107 اور زک کرولی نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Comments

- Advertisement -