تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مشعل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ

واشنگٹن : وائٹ ہاوس مین نئے مکین کے آنے کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن مشعل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ ہیں ، پرانے مکین صدر اوباما اور انکی کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری روز میں کیا کیا آئیے جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج وائٹ ہاوس میں ٹرمپ کی انٹری اور اوباما کا ایکزٹ ہوگا، آٹھ سال تک وائٹ ہاوس کو سجانے والی اور خیال رکھنے والی خاتون اول مشل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ ہیں ۔

مشعل اوباما نے آخری روز پالتو کتوں کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں بھرپور وقت گزارا، مختلف کمروں اور ہالز میں گئیں، الوداعی نظریں ڈالیں اور پرانی یادیں تازہ کیں۔

سب سے آخر میں وہ ایگزیکٹو ریزیڈنس گئیں، جہاں انہوں نے صدر اوباما کے ہمراہ لان کانظارہ کیا اور اس موقع کی تصویر پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری کیں ۔

اپنے پیغام میں مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی خاتون اول بننا زندگی بھر کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -