تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

صنفِ آہن: سجل علی اور کبریٰ خان کی تصاویر کے چرچے

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کی کیڈٹ یونیفارم پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے تعاون سے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ جلد نشر کیا جائے گا، ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی اور کبریٰ خان کی پہلی جھلک منظر عام آگئی۔

تصویر میں دونوں اداکاراؤں کو کیڈٹس کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، سجل اور کبریٰ کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں ادکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کے ہمراہ ساتھی اداکارائیں سائرہ یوسف، رمشا خان، یمنیٰ زیدی ودیگر موجود ہیں جو کہ کیڈٹس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Sajal and Kubra

تمام اداکاراؤں نے بھی رواں برس جون میں ’صنف آہن‘ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹس کی تھیں، یہ پہلا موقع ہوگا کہ پانچوں مرکزی اداکارائیں ایک ساتھ کام کریں گی۔

ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’صنف آہن‘ کی کہانی فوج کی 5 خواتین افسران کے گرد گھومتی ہے جو مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں مگر آرمی کا حصہ بننے کے بعد ان کی منزل ایک ہوجاتی ہے۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا جارہا ہے۔

’صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -