جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

چاند گرہن کا دلکش نظارہ کب ہوسکے گا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل 3مارچ بروز منگل ہوگا، جسے ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوگا بلکہ اگلے چند سالوں تک پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل چاند گرہن جسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے، اپنے عروج پرشام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا، اس کا اختتام رات 7بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔

اس عمل کے دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈمون ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے، آسٹریلیا اور امریکا میں مکمل چاند گرہن واضح دیکھا جاسکے گا۔

زمین کے سائے سے چاند سرخ رنگ میں نظر آئے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے، اس وقت چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔

 

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا، پاکستان میں نظارہ کیا جاسکے گا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں