جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزارت صنعت و پیدوار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ پالیسی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےتیار کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کاپوٹینشل 4کروڑ ہینڈ سیٹ ہے، پالیسی بننےسےموبائل فون اسمگلنگ پرقابوپایاجا سکےگا۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق پالیسی بنانےکا مقصد مقامی انجینئرز کیلئے روزگار کےمواقع اور موبائل پارٹس کی لوکل لائزیشن کرناہے، پالیسی کی منظوری پر وزیرصنعت وپیداوار کی ٹیم، وزارت تجارت، پلاننگ، ایف بی آر و دیگر کو مبارکباد دی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا تھا جس میں مالی سال2020-21 کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس کے شرکا کو آئندہ بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروناوبا نے معیشت کی رفتار کو شدیدمتاثر کیا ہے،حکومت نے مالی رکاوٹوں کے باوجود کاروبار،صنعتوں کو غیرمعمولی پیکج دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتتی شعبے کو ہر ممکن مراعات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ہوں گے، معیشت کا پہیہ رواں رکھنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سب سے متاثرہ شعبوں کی نشاندہی کر کے بجٹ میں زیادہ مدد فراہم کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں