تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

خدیجہ پٹیل انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی پہلی مسلمان چیئرپرسن

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی معروف مسلمان صحافی خدیجہ پٹیل دنیا کے قدیم ترین ذرائع ابلاغ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی پہلی مسلمان خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی تحقیقاتی صحافی خدیجہ پٹیل ایشیائی پس منظر رکھنے والی خدیجہ پٹیل پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہیں اس معزز صحافی تنظیم کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے خدیجہ پٹیل کے علاوہ اطالوی خاتون باربرا ٹریونفی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اردن کی ایتاف روادان کو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بنایا گیا ہے۔

تحقیقاتی صحافی بننے کے علاوہ خدیجہ پٹیل جنوبی افریقہ کے میل اینڈ گارڈین کی چیف ایڈیٹر بھی تھیں اور اب وہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی فنڈ برائے عوامی مفاد کے ذرائع ابلاغ کی سربراہ کے طور پر نوجوان صحافیوں کی معاونت کے لیے سرگرم ہیں۔

شعبہ صحافت سے متعلق خدیجہ کا کہنا تھا کہ صحافی ہونا دنیا کی بہترین نوکری ہے البتہ اس میں تنخواہ بہت اچھی نہیں ہوتی لیکن اس شعبے میں رہ کر کام کرنے والے کو خوشی ملتی ہے کیوں کہ وہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ 1950 میں نیویارک سٹی میں 34 مرد ایڈیٹرز اور پبلشرز اور ایک خاتون ایڈیٹر کی کوششوں سے قائم کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -