ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 سیالکوٹ میں اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ کے انڈر17 اور انڈر19 کے مقابلے سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔

نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ کی ٹیم” شیر پنجاب“ مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائی جبکہ پشاور کی ٹیم “خیبر فائٹرز” نے دوسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز شامل کرنا کھیلوں کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہے۔

فائنل میں سیالکوٹ سپورٹس اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریسلرز نے پاکستان آرمی کے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ہم عسکری قیادت کے بے حد مشکور ہیں۔

کھلاڑیوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے پاکستان آرمی نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج کے زیر اہتمام ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں