ریاض: سعودی عرب میں فلم سینما کی واپسی کے ساتھ ہی موسیقی کے رنگ بھی بکھرگئے، ریاض میں پہلے پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد عمل میں آیا جس میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض ان دنوں پاکستانی برادری کے لیے تفریح کا مرکز بن چکا ہے، مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام منعقد کیے جانے لگے ہیں، گزشتہ دنوں پاکستانی سفارت خانے میں کلاسیکل میوزک نائٹ بھی منائی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فلموں کے سلسلے میں ایک معاہدہ ہورہا ہے جس کے بعد پاکستانی فلموں کی نمائش سعودی سینما میں ہوسکے گی۔
پہلے پاکستانی بین الاقوامی میوزیکل ایونٹ کے لیے مقامی پارک ایونٹس ایرینا میں شان دار اسٹیج تیار کیا گیا، رنگین روشنیوں کے درمیان پاکستانی برادری کے سامنے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

کنسرٹ کے آرگنائزر اطہر شاہ، شیراز عالم، سلمان وحید اور عدنان وحید نے کام یاب پروگرام پر پاکستانی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس کام یابی پر بے حد خوش ہیں۔ گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ انھیں یہ ایونٹ مدتوں یاد رہے گا۔

رائل رمبل، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سعودی عرب میں جوہر دکھائیں گے
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


