بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی کمپنی نے سال 2026 کی پہلی درخواست دائر کردی، جس میں اینٹی ڈمپنگ اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی ، نجی کمپنی نے اینٹی ڈمپنگ اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف یہ درخواست دائر کی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر 1/26 ڈائری نمبر لگا دیا، نجی کمپنی نے اینٹی ڈمپنگ اپیلیٹ ٹربیونل اسلام آباد کے 25 نومبر 2025 کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

جس میں ٹربیونل نے شواہد ریکارڈ کرنے کی کمپنی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی ڈمپنگ اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں